اسلامی مزاحمت تنظیموں کی طرف فلسطین کی مکمل آزادی تک جنگ جاری رہے گی :ایرانی صدر ،سربراہ حماس

06:50 PM, 7 Aug, 2021

تہران:ایران کے صدر سے فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی اہم ملاقات ہوئی ،ایرانی صدر نے سیف القدس جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا آج اسلامی مزاحمت کی عظیم کامیابی کےآثار نمایاں ہو گئے ہیں ,دونوں رہنمائوں کا کہنا ہے فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی ۔

ملاقات میں ایرانی صڈر ابراہیم رئیسی نےکہا فلسطینی مزاحتمی تنظیموں نے سیف القدس جنگ میں ثابت قدمی دکھا کر مغربی اور اسلام دشمن قوتوں کو شکست دے دی ہے ، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو اسلامی مزاحمت کی عظیم کامیابی کا وہم و گمان بھی نہ تھا لیکن اللہ تعالی نے اسلامی مزاحمت کو 12 روزہ جنگ اور اس سے قبل جنگوں میں فتح و نصرت عطا کی،سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور رہے گا ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی تک تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اس ملاقات میں فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی جانب سے فلسطین کی حمایت  پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کے بارے میں ایران کے صاف و شفاف اور ٹھوس موقف کی قدر کرتے ہیں ، امریکہ کو خطے میں شکست کا سامنا ہے، عراق اور افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا امریکہ کی خطے میں شکست کا مظہر ہے۔

 حماس کے سربراہ نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک اسرائیل کے خلاف ہماری جد وجہد جاری رہے گی۔دوسری جانب فلسطین کی استقامتی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ نے بھی صدر ایران سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں صدر ایران نے جہاد اسلامی تنظیم کو فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی اور انکے دفاع میں ایک موثر تنظیم قرار دیا، انہوں نے کہا کہ آج فلسطین کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لئے استقامتی تنظیموں کو صیہونی دشمن کے بالمقابل بالا دستی حاصل ہے اور یہ صورتحال فلسطین کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں