ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پرسیاسی رہنمائوں کے اہم پیغامات 

05:59 PM, 7 Aug, 2021

اسلام آباد:اولمپکس جیولین تھرو فائنل رائونڈ تک پہنچے والے ارشد ندیم کیلئے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی شخصیات نے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا قوم کو آپ پر فخر ہے ،آپ نے خوب محنت کی انشا اللہ اگلی بار میڈل ضرور جیتیں گے ۔

معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کیلئے فائنل کھیلا ،ہمیں آپ پر فخر ہے ،انہوں نے کہا ارشد ندیم نے خوب  محنت کی ،ان شاللہ اگلی بارآپ میڈل ٹیبل پرنظرآئیں گے،ارشد ندیم کی پانچویں پوزیشن، ان کے والدین  اورکوچ کی دعاؤں  سے ہوئیں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم کی کوشش اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد دی ،وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹوکیو اولمپیکس میں ارشد ندیم کی کامبابی پر پاکستانی قوم کو فخر ہے،ارشد ندیم کے مشکور ہیں جنہوں نے امید پیدا کی اور ہمیں اس مقام تک پہنچایا۔

مزیدخبریں