جے پور : بلیو ٹوتھ نے نوجوان کی جان لے لی ، بلوٹوتھ ہیڈفون استعمال کے دوران نوجوان کے کان میں پھٹ گیا ،
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ راجستھان کے ضلع جے پور کے پوریا گاؤں میں ہوا جہاں 28 سالہ راکیش کمار کی موت ہوگئی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس رپورٹ میں کہا گیاہے کہ متوفی راکیش کمار اپنے گھر پر مسابقتی امتحان کی تیاری کرتے ہوئے بلو ٹوتھ ہیڈ فون ڈیوائس کا استعمال کررہا تھا۔
استعمال کے دوران ڈیوائس اچانک پھٹ گئی جس کی وجہ سے راکیش کمار زخمی ہوگیا اس کو علاج کے لئے فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت واقع ہوگئی۔
ڈاکٹروں کے مطابق بلیو ٹوتھ ہیڈفون کان میں پھٹنے سے دماغ کی کئی شریانیں متاثر ہوئیں جن کی وجہ سے نوجوان کی جان چلی گئی ۔