سفاری پارک میں چیتے کے حملے میں خاتون ہلاک

04:32 PM, 7 Aug, 2021

چلی سٹی : چلی کے سفاری پارک میں چیتے کے حملے میں خاتون ٹرینر کی جان چلی گئی ،جنوبی امریکا کے ملک چلی میں سفاری پارک میں کام کرنیوالی خاتون چیتے کے حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفاری پارک میں کام کرنے والی خاتون  معمول کے مطابق صفائی کا کام کررہی تھی لیکن اس کو یہ پتہ نہیں تھا کہ چیتے کے پنجرے کا دروازہ کھلا ہوا ہے ۔ 

جب وہ صفائی مکمل کرکے باہر نکلنے لگی تو اچانک چیتے کو سامنے دیکھ کر خوف زدہ ہوکر گر گئی ۔ 

اسی دوران چیتے نے خاتون کی گردن پر پنجہ مار ا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں ۔

حکام کے مطابق خاتون سفاری پارک کے عملے میں شامل تھیں جو صفائی ستھرائی کا کام کرتی تھیں اس کے علاوہ وہ  چیتوں، شیروں وغیرہ کی دیکھ بھال بھی کرتی تھیں۔

مزیدخبریں