ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرور کا فائنل ،ارشد ندیم میڈل نہ سہی دل جیت گئے،،ٹوکیواولمپکس میں پاکستان کےارشدندیم میڈل نہ جیت سکے،بھارت کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے نمایاں کاکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا ۔
ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرور کے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹ شامل تھے۔
ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرور کے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹس نے حصہ لیا ،پاکستان کی طرف سے ارشد ندیم فائنل میں پہنچنے والے پہلے کھلاڑی تھے ،فائنل میں ارشد ندیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔
پاکستان کے کسی اولمپک نے آج تک جیولین تھرور کے مقابلوں میں براہ راست فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی اس طرح ارشد ندیم فائنل میں پہنچنے والے پاکستان کے پہلے ایتھلیٹ تھے۔
پاکستان کی طرف سے ارشد ندیم نے بہترین کھیل کھیلنے کی کوشش کی لیکن نمایاں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ رہ سکے ،پاکستان کے ارشد ندیم نے سب سے بہتر تھرو 84.62 پھینکی ۔
فائنل میں ارشدندیم کی دوسری باری ضائع ہوگئی تھی ،دوسری باری میں ارشدندیم کاپاؤں لکیرپرآنےسےباری ضائع ہوگئی تھی،پاکستان کے ارشدندیم نے سب سے زیادہ 84.62 میٹرکی تھرو کی،فائنل میں ارشدندیم نویں سے چوتھےنمبرپرآگئے،ارشد ندیم کی تیسری شاندار تھروکی وجہ سے ہی پوزیشن چوتھے نمبر پر آگئی ،دوسرےمرحلےکی پہلی باری میںارشدندیم نے82.91میٹرکی تھروکی۔
بھارت کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے پہلے رائونڈ میں بھی 87.03 میٹر تک تھرو پھینک پر سر فہرست رہے ،پہلےراؤنڈکی تیسری باری میں نیرج چوپڑانے 76.79 میٹر تک تھرو کی،نیرج کمار نے دوسری تھرو 87.58 میٹر تک پھینکی تھی ،بھارت کے نیرج چوپرا کی چوتھی تھرو مس ہو گئی۔
جرمنی کےویبرنےدوسری باری میں 77.90میٹرکی تھرو کی،چیک ری پبلک کے ویزلے نے دوسیر باری میں 80.30 میٹر کی تھرو کی۔