وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے پاکستانی ایتھلیٹ کے لئے نیک خواہشات

وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے پاکستانی ایتھلیٹ کے لئے نیک خواہشات
سورس: file photo

اسلام آباد : وزیراعظم آفس کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو کے فائنل میں پہنچنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ ہم دعاگو ہیں کہ ارشد ندیم میڈل لے کر پوڈیم پر آئیں۔

 
 یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی آخری امید ارشد ندیم آج ایکشن میں ہوں گے۔


 

 ٹوئٹ میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا کہ قوم کی دُعاؤں اور آپ کی محنت سے کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔

خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے  ارشد ندیم آج ایکشن میں نظر آئیں گے۔