مبشر کھوکھر قتل کیس ، ناظم نامی ملزم کے مزید انکشافات سامنے آگئے

03:16 PM, 7 Aug, 2021

لاہور: نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل کیس میں گرفتار ملزم ناظم نے 2سال قبل اجرتی قاتلوں سے مبشر کھوکھر کو قتل کرانے کی کوشش کا انکشاف کیا۔

تفصیلات کے مطابق نامزد صوبائی وزیراسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر قتل کیس میں ناظم نامی ملزم کے مزید انکشافات سامنے آگئے  ، ملزم نے بتایا کہ 2سال قبل اجرتی قاتلوں سے مبشر کھوکھر کو قتل کرانے کی کوشش کی تھی، مبشر کھوکھرکو قتل کرنے کے لیےاجرتی قاتل کوپیسے دیئے ۔ 

ملزم کا کہنا تھا کہ 2برس قبل حملہ آور دو گاڑیوں پر نکلے لیکن غلطی سے دوسری گاڑی پر فائرنگ ہوئی، چاروں حملہ آور نقاب پوش اور موٹر سائیکلوں پر تھے ۔ 

دوسری جانب پولیس نے ملزم ناظم کوسی آئی اے ماڈل ٹاؤن منتقل کر دیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ناظم اوربھائی بچپن سے اسد کھوکھر اور مبشر کھوکھر کے  ملازم تھے ، ناظم کا ایک بھائی کھوکھر برادران کی دشمنی کے دوران 18سال قبل قتل ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم ناظم نے 10سال قبل اپنے چچا منشا کو قتل کیا تھا ، کھوکھر برادران کو علم ہوا تو انہوں نے ہی ناظم کو پولیس کے حوالے کیا ، ناظم کوکیس میں موت کی سزاسنائی گئی جو بعد میں عمر قید میں تبدیل ہوئی ، عمر قید پوری ہونے پر ملزم جیل سے ڈیڑھ سال قبل رہائی پر واپس آیا اور منشا کے قتل کی پیروی کرنے پر ملزم نے مبشر کھوکھر کو قتل کیا۔

خیال رہے صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بشیر کھوکھر جاں بحق ہوگئے تھے، شادی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے، تقریب میں صوبائی وزرا سمیت اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔

مزیدخبریں