وزیراعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی جانچنے کیلئے ووٹ ڈالا

02:57 PM, 7 Aug, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی جانچنے کیلئے مشین سے ووٹ ڈالا جبکہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے وزیراعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹ ڈالا۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مشین کے سافٹ ویئر کو اعلیٰ معیار کے مطابق بنایا گیا ہے جبکہ اس مشین کو استعمال کرنے کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ 
واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ بھی دی جا چکی ہے اور جلد ہی اسے کابینہ، اپوزیشن جماعتوں، پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کو دکھائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق بنائی ہے، ہارنے والا امیدوار نتائج تسلیم کرے اس کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال مددگار ثابت ہوگا، انٹرنیٹ اور سافٹ ویئر نہ ہونے کی وجہ سے یہ مشین بیرونی مداخلت سے پاک ہے اور اس کے باعث آئندہ انتخابات غیر متنازع اور قابل قبول ہوں گے۔

مزیدخبریں