امریکا میں تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی کھیپ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

02:37 PM, 7 Aug, 2021

امریکی کوسٹ گارڈ نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

امریکی کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلوریڈا کی ایورگلیڈز بندرگاہ سے پکڑی گئی کوکین اور چرس کی مالیت ایک ارب 40 کروڑ ڈالر ہے۔

کمانڈر اٹلانٹک ایریا وائس ایڈمرل اسٹیون پولن نے اپنے بیان میں بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانا ہمارے اندرونی ایجنسی شراکت داروں اور بین الاقوامی اتحادیوں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق بندرگاہ سے 59 ہزار 700 پونڈ کوکین اور 1430 پونڈ چرس پکڑی گئی تاہم کوسٹ گارڈ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا اس کارروائی میں کوئی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے یا نہیں۔

 
 

مزیدخبریں