افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں، امریکا

01:27 PM, 7 Aug, 2021

واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ طالبان کی کارروائیوں کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے ، طالبان کو تشدد کی پالیسی ختم کرنا ہوگی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔طالبان کی پالیسیوں سے امن کی کوششیں ناکام ہوں گی ۔

 وائٹ ہاؤس سے جاری کئے گئے بیان میں  ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیاں عالمی سطح پر قانونی جوازفراہم کرنے میں معاون ثابت نہیں ہو گی۔طالبان کو افغانستان تشدد ختم کرنا ہو گا۔

 یاد رہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد سے مسلسل طالبان ملک بھر میں تشدد آمیز کارروائیوں میں مصروف ہیں اور کئی علاقوں پر قبضے کرچکے ہیں ۔ طالبان کی کئی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں افغان شہری مارے جا چکے ہیں ۔ 

مزیدخبریں