نشئی باپ نے شرا ب کے پیسوں کے لئے نومولود بچہ فروخت کردیا

12:36 PM, 7 Aug, 2021

نئی دہلی  :  نشئی باپ نے شراب کی خاطر ڈیڑھ ماہ کا بچہ فروخت کردیا گونگی ماں تڑپتی رہ گئی ۔ 

یہ بے حسی کا افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں پیش آیا جہاں شرابی باپ نے نوماہ کے شیرخوار بیٹے کو شراب کے پیسے نہ ہونے پر فروخت کردیا ۔ 

نومولود بچے کی ماں گونگی ہے جب اس کے شوہر نے بچہ چھین کر کسی کے حوالے کردیا اور گھر آ  کر شراب پینے لگا تو گونگی ماں کے صبر کا پیمانہ لبریزہوگیا اور وہ فوری طورپر علاقے کے معززین کے گھر گئی اور کسی نہ کسی طرح اشاروں میں اپنی کہانی بیان کی ۔ 

اہل علاقہ اس کے ساتھ جب گھر پہنچے تو ساری صورتحال واضع ہوگئی ،

اہل علاقہ نے پولیس کو بلالیا ۔ پولیس نے شرابی باپ کی تلاشی کے دوران ڈیڑھ لاکھ روپے دیکھے تو اس نے اعتراف کرلیا کہ وہ اپنے بچے کو ایک اورخاندان کے پاس دولاکھ روپے لے کر چھوڑ آیا ہے ۔

پولیس نے فوری طورپر کارروائی کی اور بچہ ریکور کرکے ماں کے حوالے کردیا ۔

پولیس نے شرابی باپ کو گرفتار کرلیا ۔

مزیدخبریں