جدید ٹیکنالوجی سے چھوٹے کاشتکارکا طریقہ کاشت بدلیں گے، فواد چوہدری

11:49 AM, 7 Aug, 2020

اسلام آباد : وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے یہ زرعی فارمزچھوٹے کاشتکارکا طریقہ کاشت بدلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزارت سائنس اورٹیکنالوجی کے اگلے دوپروگرام وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے اس مہینے لانچ کریں گے، پہلا پروگرام میڈیکل انجینرنگ سے متعلق ہے جب کہ دوسرا پروگرام دو ایکڑ سے بارہ ایکڑتک کے ہائی ٹیک زرعی فارمز بنانا ہے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پورے ضلع سیالکوٹ کوگوادرجیسا اسٹیٹس دیا جائے تاکہ 400 ملین ڈالرکی ایکسپورٹ کودو سالوں میں 2 بلین ڈالرپرلے جا سکیں، جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے یہ زرعی فارمزانشائ اللہ چھوٹے کاشتکارکا طریقہ کاشت بدلیں گے۔

مزیدخبریں