اسلام آباد : اداکارہ شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شجرکاری زندگی بھر کی سرمایہ کاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اس بارے اتفاق رائے بڑھ رہا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی جدید دور میں انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور درخت لگانے سے اس سے لڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔
شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ درخت زمین کے لیے قدرتی کولر ہیں ، جو فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرتے ہیں اورباش برسانے میں مدد کرتے ہیں۔اس لیے درخت لگائیں اپنے لیے اور آنے والی نسلوں کے لئے۔