واشنگٹن:مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملے میں بھارت کی امریکا کے ساتھ مشاورت کی میڈیا رپورٹس غلط ہیں.
تفصیلات کے مطابق ،امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے سے قبل امریکا سے نہ ہی مشاورت کی نہ ہی اطلاع دی۔
امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کی جانب سے تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی امریکا کے ساتھ مشاورت کی میڈیا رپورٹس غلط ہیں۔
Contrary to press reporting, the Indian government did not consult or inform the US Government before moving to revoke Jammu and Kashmir’s special constitutional status. - AGW
— State_SCA (@State_SCA) August 7, 2019
خیال رہے کہ امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز ان دنوں ایک اہم دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔