مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں پر فائرنگ ، 6شہید ، 100زخمی

09:34 PM, 7 Aug, 2019

اسلام آباد :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں پر بھارتی فوج نے فائرنگ کر دی جس سے 6افراد شہید جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے ۔مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود کشمیر ی عوام بھارتی اقدام کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیںاور احتجاج کیا.

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذکیا ہوا ہے اور مسلسل تیسرے روز بھی تمام مواصلاتی نظام معطل ہے .

سخت کرفیو اور بڑی تعداد میں فوج کے تعیناتی جیسے اقدامات کے باوجود سری نگر ، پلوامہ ، بارامولا اور وادی کے دیگر حصوں میں کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35اے کے خاتمے کے خلاف احتجاج کیا۔

مزیدخبریں