وزیراعظم کا بورس جانسن کو ٹیلی فون, مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

وزیراعظم کا بورس جانسن کو ٹیلی فون, مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد: وزیراعظم کا برطانوی ہم منصب بورس جانسن کو ٹیلی فون، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام سے آگاہ کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام پر عالمی رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں۔اس سلسلے میں وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کو ٹیلی فون کرکے آرٹیکل 370 کے جبری خاتمے سے آگاہ کیا۔

 

ذرائع کے مطابق ، دونوں وزراء اعظم  نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

 

عمران خان نے بورس جانسن کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔