ہوواوے پر پابندی عائد کی تو بھارت کو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے:چین

ہوواوے پر پابندی عائد کی تو بھارت کو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے:چین
کیپشن: image by facebook

ممبئی : چین نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے ہوواوے کمپنی پر پابندی عائد کی تو انہیں کڑے جواب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ چینی موبائل کمپنی ہوواوے پر پابندی عائد کرنے سے باز رہے اگر ایسا کیا گیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

بھارت اگلے چند ماہ میں 5 جی سیلولر نیٹ ورکس کی ٹیسٹنگ کرنے والا ہے مگر اس نے چینی ٹیلی کام مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کو اس حوالے سے شرکت کی دعوت نہیں دی۔

واضح رہے کہ دنیا میں ٹیلی کام مصنوعات بنانے والے سب سے بڑی کمپنی ہواوے، چین اور امریکا کے درمیان ہونے والی تجارتی جنگ کا مرکز بنی ہوئی ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کمپنی کو رواں سال مئی میں قومی سلامتی کے لیے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے بلیک لسٹ میں ڈال دیا تھا۔