ورلڈ کپ 2003میں بھارت سے شکست کے ذمہ دار وقار یونس تھے، شعیب اختر

02:31 PM, 7 Aug, 2019

کراچی:سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے 2003کے ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار وقار یونس کی خراب کپتانی کو قرار دیا ہے۔

شعیب اختر نے کہا ہے کہ ہم 1999اور 2003کے میگا ایونٹس میں روایتی حریف کو آسانی سے زیر کرسکتے تھے، خاص طور پر جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے میگا ایونٹ میں مجھے شکست کا زیادہ افسوس ہے، اس میں ایک تو میری فٹنس اچھی نہیں تھی اور دوسرا وقار کی قیادت انتہائی مایوس کن رہی، ہماری ٹیم نے 7وکٹ پر 273رنز بنائے۔

میں نے اننگز کے اختتام پر کہا کہ 30، 40رنز کم بنائے ہیں تو سب مجھ پر چلانے لگے کہ ہم اس سے پہلے ہی بھارت کو آﺅٹ کردینگے، بعد میں مجھے گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے باﺅلنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ہم وہ میچ ہار گئے۔

یاد رہے کہ خود شعیب نے اس مقابلے میں 10اوورز میں 72رنز دے کر صرف ایک وکٹ لی تھی۔

مزیدخبریں