عمران خان کو قومی اسمبلی میں بھر پور اکثریت حاصل ہوچکی ہے، پرویز  خٹک 

10:19 PM, 7 Aug, 2018

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ نامزد وزیر اعظم عمران خان کو قومی اسمبلی میں بھر پور اکثریت حاصل ہوچکی ہے۔ خیبرپختونخوا ، پنجاب ، سند ھ  اور بلوچستان اور وفاقی کابینہ سمیت تمام فیصلوں کا اعلان پارٹی کے چیرمین اورنا مزد وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے۔ میڈیا مسلسل بے پرکیاں اڑا  رہی ہے اورغلط اندازے لگا رہی ہے۔پی ٹی آئی کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں عمران خان کی قیادت میں میرٹ اور انصاف پر مبنی فیصلے کرے گی۔ 

نوشہرہ میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی اولین ترجیح اس ملک کے غریب عوام پارٹی کے غیور کارکن پارٹی کاعظیم سرمایہ نوجوان اور جنون اور پارٹی ٹائیگرز ہیں۔ سو دن کے پروگرام کو اخری شکل دی جارہی ہے۔  یہ وقت مشکل فیصلے کرنے کا ہے۔ مجھے اپنے پارٹی قائد پر اعتماد ہے اس نے جو بھی فیصلہ کیا وہ مجھے منظور ہوگا۔ تمام فیصلے ملک اور صوبوں کے مفاداور میرٹ پر ہوں گے۔

اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی  میاں جمشید الدین کاکاخیل، ادریس خٹک اورمیاں خلیق الرحمن خٹک پی ٹی ائی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، صوبائی نائب صدر تحصیل کونسلر ریاض علی خان بھی موجود تھے۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ 25 جولائی کے انتخابات کے بعد میڈیا غلط اندازے اور خبریں لگا رہاہے۔ پارٹی میں تمام عہدوں کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ اور تمام فیصلے چیرمین عمران خان خود کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان کی تمام تر توجہ اپنے منشور اور سودن کے پروگرام پر ہے اور ہماری بنی گالہ میں تما م اجلاس اسی حوالے سے ہو  رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میرے حوالے سے بھی غلط اندازے لگائے جارہے ہیں۔ میری عاطف خان کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں۔ میری ابھی تک عاطف خان کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ فیصلوں کااختیار پارٹی کے قائد کے پاس ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہم پارٹی کے قائد کے پیچھے ہیں وہ ملک اور صوبوں کے بہتر مفادمیں فیصلے کررہے ہیں۔ ہمارے سامنے بہت بڑے چیلجنز ہے ۔ ہم نے قبائل کے انضمام کے بعد غیور قبائل کو ان کاحق دینا ہے۔ ہم دہشت گردی ختم کرے امن قائم کرناہے۔ اس ضمن میں ہم سب کوساتھ لیکر چلیں گے۔ اداروں کے ساتھ محاز ارائی ہر گز نہیں کریں بلکہ اداروںک ے ساتھ ملکر اس ملک کو معاشی بحران سمیت دہشت گردی بدامنی لاقانونیت ناانصافی اقرابا پروری کرپشن سے نجات دلا نا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے بعد عمران خان صوبوں کے وزیر اعلیٰ  سمیت وفاقی کابینہ کے ناموں کااعلان کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں نے الیکشن مہم کے دوران کسی بھی پارٹی کوکوئی گالی نہیں دی بلکہ میں ووٹوں کی خرید وفروخت اور سرعام مردوں اور خواتین کی منڈیاں لگاکر ان کے ووٹ اور شناختی کارڈ کے خرید وفروخت کے خلاف آواز اٹھائی۔انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے الفاظ پر معذر ت مانگ لی اوریہ سبجیکٹ ختم ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ ملک کے عوام کرپٹ اور مفاد پرست سیاستدانوں سے مایوس ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا تھا اور آج عمران خان قائد اعظم کے پاکستان کو بچانے کے لیے نکلیں ہیں۔

مزیدخبریں