دبئی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے 1100 پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئے

08:41 PM, 7 Aug, 2018

دبئی: ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کےلیے 1100 پاکستانیوں نے پاکستان کے سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے, یاد رہے  یکم اگست سےایمنسٹی اسکیم جاری ہے جو  تین ماہ  تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق، سید جاوید حسن نے خلیج ٹائم کو بتایا ہے کہ 700 مرد وخواتین نے ال اویر امیگریشن سنٹر سے رجوع کیا ہے اور 400 لوگوں نے پاکستان کے سفارت خانے میں رابطہ کیا ہے، کچھ لوگوں نےدبئی امیگریشن سنٹر سے رجوع کیا ہے تاہم ان کی تعداد زیادہ نہیں ہے۔جب سے ایمنسٹی اسکیم شروع ہو ئی ہےمشن نے 400 فوری آوٹ پاس جاری کیے ہیں-

یہ بھی پڑھیں:دبئی ایمنسٹی اسکیم ،نئے پاسپورٹ بنوانے کے لیے صرف اپنے ملک کے سفارتخانے سے رجوع کریں


انہوں نے کہا  کہ متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو   آوٹ پاس جاری ہونے کے بعد 10روز کا  ٹائم دیا ہے، اس مدت میں ملک چھوڑنا ضروری ہے۔ انہوں نےاس بات کی بھی تصدیق  کی ہے کہ پاکستانیوں کو مفت آوٹ پاس جاری کیے جارہے ہیں، جو لوگ یہاں رہ کر نوکری کی تلاش کرنا چاہتے ہیں، ان کے پاسپورٹ کی میعاد چھ ماہ تک بڑھائی جا رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جو اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے آئے ہیں ان کے پاسپورٹ کی معیاد ایک، دو ماہ باقی ہے تاہم ان کے پاسپورٹ کی معیاد بھی چھ ما ہ تک بڑھا دی گئی ہے۔وہ پاکستان جا سکتے ہیں اور یہاں رہ کر نوکری کی تلاش بھی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی حکومت کا غیر قانونی تارکین وطن کو 6 ماہ کا ویزہ دینے کا اعلان


انہوں نے کہا ہے کہ ہم ائیر بلیو کے تعاون سے اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو مفت ٹکٹ بھی دے رہے ہیں،ہم امیگریشن فیس ادا نہ کر سکنے والوں سے بھی تعاون کر رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے  کہ لوگ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور  قانون کے مطابق یہاں رہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں