اسلام آباد:صدر مملکت ممنون حسین نے چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند آرٹسٹوں، ادیبوں اور فن کاروں کے لیے ایک کروڑ روپے زائد کی امداد کی منظوری دے دی، صدر مملکت نے یہ منظوری فیڈرل گورنمنٹ ویلفیئر آرٹسٹس فنڈ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں دی جو ایوان صدر میں منعقد ہوا۔
صدر مملکت نے کہا کہ و ہ اپنے دورکے آخری اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، انہوں نے توقع ظاہر کی ویلفیئر فنڈ آئندہ بھی ضرورت مندفنکاروں کی امداد جاری رکھے گا۔
انھوں نے اجلاس میں شریک تمام ممبران اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا اورفنکاروں کے مسائل کم کرنے میں عملی مدد کی۔صدر مملکت کہا کہ ادیب ، شاعر اور فنکار معاشرے کا قابلِ قدر حصہ ہیں جو وطن عزیز کا مثبت پہلو اجاگر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت کے وقت معاشرے کو ان کے کام آنا چاہیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی حکومت کے آرٹسٹس ویلفیئر فنڈمیں اضافہ کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ فنکاروں کی مدد کی جاسکے۔اجلاس میں ویلفیئر فنڈ میں اضافے کے لیے بعض تجاویز پر بھی غور کیا گیا،
اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان عطا الحق قاسمی، زیبا محمد علی، اصغر ندیم سید ،محمد قوی خان، سلمان علوی، مصطفی قریشی، نجیب اللہ انجم اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی-
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں