نواز شریف کی العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی منتقلی کی درخواست منظور

06:00 PM, 7 Aug, 2018

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی منتقلی کی درخواست منظور کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی منتقلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے العزیزیہ اسسٹیل ملز  اور فلیگ شپ ریفرنس کی منتقلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں دوسری عدالت میں منتقل کر دیا اور کہا کہ دونوں ریفرنسز کا ٹرائل یہیں سے آگے شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے عمران خان کے دو حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لیے
   

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے دوسری عدالت منتقل کرنےکی اپیل کی گئی ، جو نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سناچکے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے آج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دائر کی گئی العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی منتقلی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں