کوئٹہ :جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے لئے تمام سیا سی جماعتوں کو مل کر کر دار ادا کر نا ہو گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے پاکستان کو مدینہ جیسے فلا حی رسیاست بنانے کا اعلان کیا تھا اب عمران خان اپنا وعدہ پورا کر یں۔
یہ بھی پڑھیں:بیس ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود الیکشن کمیشن شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کرانے میں ناکام رہا, سینیٹر سراج الحق
تفصیلات کے مطابق کو ئٹہ میں نیوز کانفر س سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بد قسمتی سے الیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ رہا ۔
پچھلی حکومتوں نے بلوچستان کو نظرانداز کیا جس کی وجہ سے صوبے میں مہنگائی اور بےروزگاری عروج پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو مدینہ جیسے فلا حی رسیاست بنانے کاوعدہ پورا کر یں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کہتے ہیں آمریت سے ہزار بار پناہ مانگتا ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے عمران خان کے دو حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لیے
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے وقت لوگوں کو آزادنہ ماحول فراہم نہیں کیا گیا۔بلوچستان میں بم دھماکوں سے سینکڑوں لوگ شہید ہوئے ۔دہشت گردی کے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد نہیں ہوا ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں