سکائپ پر نکاح کے بعد پاکستانی گلوکارہ نے باقاعدہ شادی کرلی

03:56 PM, 7 Aug, 2018

لاہور: کوک سٹوڈیو سیزن 9 سمیت پیپسی کے لیے بھی گانا گانے والی پاکستانی گلوکارہ نے امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان سے نکاح کے بعد باقاعدہ طور پر شادی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پاپ گلوکارہ زیب بنگش جنہوں نے گزشتہ سال امریکہ کی ڈیوک یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہنے والے نوجوان سے سکائپ کے ذریعے نکاح کیا تھا نے اب باقاعدہ شادی کرلی ہے۔

گلوکارہ زیب بنگش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر فہد حسین کے ساتھ سرخ جوڑے میں شادی کی تصویر یں شیئر کی جن کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

مزیدخبریں