راولپنڈی،اسلام آباد،لاہور،سیالکوٹ سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارشیں

09:21 AM, 7 Aug, 2018

اسلام آ باد: محکمہ موسمیات نے آج سے بدھ تک ملک کے کئی علاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی،اسلام آباد،لاہور،سیالکوٹ سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارشیں ہوئی۔ راولپنڈی میں اب تک 202 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اسلام آبادمیں 162 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی،لاہور میں 5 ملی میٹر،سیالکوٹ میں 111 ملی میٹر،کوٹلی میں64، مظفرآباد 42،گڑھی دوپٹہ میں 36 ملی میٹر ،مری میں 28،جہلم 48،بالا کوٹ میں 76 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی پیشگوئی کے مطابق گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بنوں،ڈی آئی خان ڈویژن،فیصل آباد،ڈی جی خان،ملتان،میرپورخاص،ٹھٹھہ ڈویژن،شمال مشرقی بلوچستا ن راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،بہاولپور،ساہیوال ڈویژن ،حیدرآباد،شہید بینظیرآباد،سکھر،لاڑکانہ ڈویژن میں بھی کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

مالاکنڈ،ہزارہ،راولپنڈی،گوجرانوالہ،کشمیر میں چند مقامات پرموسلادھاربارش کاامکان جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورشدیدمرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں