جمشید دستی نے مفت بس سروس بند کر دی

09:10 AM, 7 Aug, 2018

مظفر گڑھ: عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے عوام کو مفت سفری سہولیات فراہم کرنے والی بس سروس بند کر دی ہے۔قومی اسمبلی کی تین اور ایک صوبائی نشست ہار کر پارلیمانی سیاست سے باہر ہو جانے والے جمشید دستی نے نہ صرف فری بس سروس ختم کر دی بلکہ پانچوں بسوں کو مقامی پیٹرول پمپ پر کھڑا کر دیا ہے۔

جمشید دستی نے اپنے انتخابی حلقے این اے 182 سمیت قریبی علاقوں میں شہریوں کو مفت سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے 2010ء کے بعد مفت بس سروس شروع کی تھی اور ان بسوں میں سفر کرنےو الے شہریوں سے کرایہ وصول نہیں کیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان

جمشید دستی کے میڈیا کوآرڈینیٹر سہیل غوری کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے سبب فری بس سروس معطل کی گئی جسے چند روز بعد بحال کر دیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں