روس نے اسٹیون سیگال کو امریکا کے لئے مندوب مقرر کر دیا

09:01 AM, 7 Aug, 2018

ماسکو: روس نے مارشل آرٹسٹ اور ہالی ووڈ کے ایکشن فلم اسٹاراسٹیون سیگال کو امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے خصوصی مندوب مقرر کر دیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈر سیج کو نیا کردار دیا گیا ہے جس کا کوئی معاوضہ نہیں ہو گا۔

ثقافت، آرٹس، عوام و نوجوانوں کے ایکسچینج پروگرامز سمیت انسانی شعبے میں روس اور امریکا کے درمیان تعلقات میں سہولت کاری اسٹیون سیگال کی ذمہ داریوں میں شامل ہو گی۔

 

مزید پڑھیں: سیف علی خان اور کرینہ اب کسی فلم میں اکھٹےکام کیوں نہیں کرتے

اسٹیون سیگال ولادی میر پیوٹن کے قریبی دوست شمار کیے جاتے ہیں اور حال ہی میں روسی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شریک ہوئے تھے۔

ہالی ووڈ اسٹار روسی صدر کے انتہائی پرجوش حامی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکا میں روسی مداخلت کے الزامات پر ان کی حکومت کا دفاع کیا اور روسی صدر ولادی مر پیوٹن کو دنیا کے عظیم رہنماؤں میں سے ایک قرار دیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سوئٹزرلینڈ میں 79 سال پرانا طیارہ گر کر تباہ،20 افراد ہلاک

اسٹیون سیگال ہالی ووڈ ایکشن فلموں کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ اُن کی بہترین فلموں میں ’’انڈر سیج‘‘، ’’آؤٹ آف جسٹس‘‘، ’’ہارڈ ٹو کل‘‘، ’’ مارکڈ فار ڈیتھ‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں