سکھر: دریائے سندھ میں سکھر اور گڈو بیراج کے مقاما ت پر درمیانے درجہ کا سیلاب گزر رہا ہے۔
محکمہ آبپاشی سکھربیراج کے کنٹرولر عبدالعزیز سومرو کے مطابق دریائے سندھ میں سکھربیراج کے مقام پر پانی کی آمد2 لاکھ 37ہزار369 کیوسک اپ اسٹریم جبکہ اخراج 2 لاکھ 40ہزار ڈاؤن اسٹریم، گڈو بیراج کے مقام پر اپ اسٹریم 3 لاکھ 45 ہزار 603 کیوسک اپ اور ڈاؤن اسٹریم پر 3 لاکھ 14ہزار کیوسک 955پانی ریکارڈ کیا گیا.
اس طرح کوٹری بیراج کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، حالیہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، محکمہ آبپاشی کی جانب سے تمام متعلقہ عملہ کی رخصتیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تمام حفاظتی بندوں کی نگرانی کی جا رہی ہے.
انچارج کنٹرول روم کیمطابق اس ضمن میں اسپیشل سیکرٹری جنید میمن نے ہدایات جاری کر دی ہیں، بندوں اور پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔