ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے جرمنی پر دہشت گردوں کی مدد کا سنگین الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے ترکی کی جانب سے بھیجی گئی ہزاروں فائلوں کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
طیب ایردوآن نے سوموار کے روز بحیرہ اسود کے کنارے واقع صوبے ریز میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” جرمنی دہشتگردوں کی معاونت کررہا ہے“دہش۔ان کے اس بیان کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
انھوں نے حکمراں جماعت آق کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم نے (جرمن چانسلر) اینجیلا میرکل کو 4500 دستاویزات بھیجی تھیں لیکن ان میں سے کسی ایک کا بھی جواب نہیں دیا گیا “۔
انھوں نے کہا کہ ” جب کوئی ان کے ہاں دہشت گرد ہوتا ہے ،تو پھر وہ ہمیں کہتے ہیں کہ اس کو واپس لیں۔آپ کے پاس ہمارے جو لوگ ہیں ،آپ انھیں ہمارے حوالے نہیں کرتے مگرہم سے اپنے لوگوں کے بارے میں پوچھتے ہیں تو کیا آ پ کے پاس عدلیہ ہے لیکن ہمارے پاس ترکی میں عدلیہ نہیں ہے“۔ان کا اشارہ جرمنی میں مقیم ترکی کو مطلوب دہشت گردوں کی جانب تھا۔
جرمنی دہشتگردوں کی معاونت کر رہا ہے: رجب طیب اردگان
11:21 PM, 7 Aug, 2017