خواتین اینکرز کو بے ہودہ میسجز کرنے پر معروف اینکر فارغ

نیویارک : معروف امریکی چینل ”فوکس نیوز “ کے اینکر ایرک بوئلنگ کو ساتھی خواتین اینکرز اور ورکرز کو نا زیبا تصاویر اور میسجز بھیجنے پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا، جبکہ ایرک کے وکیل کا کہنا ہے کہ میرے موکل پر لگائے گئے الزامات سرار جھوٹ اور غلط ہیں۔

09:56 PM, 7 Aug, 2017

امریکی میڈیا سے جاری رپورٹس کے مطابق اینکر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ چینل کے ترجمان کے مطابق ساتھی خواتین اینکرز اور دیگر ملازمین کی جانب سے ہمیں ایرک بوئلنگ کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ایرک نے انہیں گندی اور نازیبا تصاویر بذریعہ میسجز بھیجی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرک کے خلاف گزشتہ سات سالوں سے شکایات موصول ہورہی تھیں۔
دوسری جانب ایرک کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایرک پر عائد کیے گئے الزامات جھوٹے ہیں، جس میں کوئی سچائی نہیں، اصل حقائق جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں