کراچی : ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کے دوران مزید 7دہشت گرد ہلاک
تفصیلات کے مطابق کراچی اور بلوچستان کے علاقے کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں آپریشن رد الفساد کے دوران 7 دہشت گرد جہنم واصل کر دئیے گئے۔کراچی کے علاقے کیم چھر کالونی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور 4 کو گرفتار کرلیا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سوات سے ہے۔ دہشتگردوں میں لیاقت، عرفان اور ناصر شامل ہیں، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔بلوچستان کے ضلع کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کر کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری نے بلوچستان کے ضلع کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کی، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جب کہ ایک ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوا۔