سبز چائے سے دانتوں کی حساسیت کا علاج

08:28 PM, 7 Aug, 2017

بیجنگ :سبز چائے سے ایک ایسا مرکب دریافت کیاگیا ہے جس سے دانتوں کی حساسیت کا علاج کرنے میں زبردست کامیابی ملی ہے۔

دانتوں میں ٹھنڈا اور گرم پانی لگناکا فی درد ناک محسوس کیا جاتا ہے لیکن اب اس کا بھی علاج دریافت کر لیا گیا ہے۔ ماہرین نے سبز چائے سے ایک مرکب نکالا ہے جس کے ذریعے حساس دانتوں کے اس مرض سے نجات مل سکتی ہے۔
دانتوں کی حساسیت اس وقت بڑھنے لگتی ہے جب دانتوں کی حفاظتی پرت انیمل دھیرے دھیرے ختم ہو جاتی ہے اور دانت کی اگلی پرت ڈینٹائن نمایاں ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے اس پر ٹھنڈی اور گرم اشیا بہت تکلیف دیتی ہیں۔ ڈینٹائن میں دانتوں کی حساس رگیں ہوتی ہیں جو سرد اور گرم اشیا کا احساس دلاتی ہیں۔
واضح رہے کہ سبز چائے میں جو پولی فینول پایا جاتا ہے اس کا پورا نام ایپی گیلوکٹیچن تھری گیلاٹ (ای سی جی سی) ہے اور اس میں میسو پورس سلیکا نینوپارٹیکلز شامل کیے گئے ہیں۔ اب اگر یہ مٹیریل دانتوں پر لگایا جائے تو ڈینٹائن کو نہ صرف بند کرتا ہے بلکہ انیمل کو تباہ کرنے والے بیکٹیریا کے حملے کو بھی روکتا ہے۔

مزیدخبریں