لندن: اگر آپ ہفتے میں کم ازکم تین مرتبہ چاکلیٹ بھی کھاتے ہیں تو فالج سے چھٹکارا پانے کا آثار واضح ہو نے لگتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چاکلیٹ کھانے سے دل اور اس سے وابستہ شریانوں کی صحت بہتر رہتی ہے اور دل کی بے ترتیب دھڑکن کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔چاکلیٹ میں موجود مفید اجزا فلیوینولزدل اور پورے جسمانی شریانی نظام کو اچھی حالت میں رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ چاکلیٹ کھانے سے ایٹریئل فلبریشن (اے ایف) کا خطرہ کم ہوجاتا ہے جو فالج کی سب سے بڑی وجہ جانی جاتے ہے۔ اگر کوئی ہفتے میں 3 سے 6 مرتبہ چاکلیٹ کھاتا ہے تو یہ خطرہ 20 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چاکلیٹ کا اہم عنصر کوکو فلیوینوئیڈز سے بھرپور ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ معیاری چاکلیٹ ضرور کھائیں ی۔ یہ رگوں کو کشادہ رکھ کر سکون دیتی ہے اور جلن اور سوزش بھی کم کرتی ہے۔