گرفتاری کی ڈیڈ لائن ختم، راکھی ساونت کی ضمانت منظور

07:17 PM, 7 Aug, 2017

ممبئی: بھارتی مقامی عدالت نے با لی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کی ضمانت منظور کرلی، جس وجہ سے وہ گرفتاری سے بچ گئیں۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گربیر سنگھ نے راکھی ساونت کی ضمانت منظور کرتے ہوئے، انہیں حکم دیا کہ وہ پھر بھی عدالت میں پیش ہوں۔
اس سے عدالت نے پولیس کو حکم دے رکھا تھا کہ اداکارہ کو ہر حال میں 7 اگست تک گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔اداکارہ پر گزشتہ برس ایک ٹی وی شو کے دوران اداکارہ والمیکی سماج کے خلاف نازیبا اور قابل اعتراض گفتگو کیے جانے کا الزام ہے۔اسی مقدمے کے سلسلے میں اداکارہ لدھیانہ کی اسی ہی عدالت کے سامنے رواں برس جولائی میں بھی پیش ہوئی تھیں۔تاہم اداکارہ نے گرفتاری کے احکامات کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

مزیدخبریں