ممبئی: بالی و وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبیعت بہتر نہ ہو سکی جس کے باعث انہیں آئی سی یو میں منتقل کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق دلیپ کمار کو 3 روز قبل کڈنی میں تکلیف کے باعث ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔جہاں گزشتہ 3 دن سے ان کا علاج جاری ہے مگر طبیعت میں کوئی خاطر خواہ بہتری نہیں آ رہی، جس بناءپر انہیں آئی سی یو میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے ہسپتال کے سینیئر عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ دلیپ کمار کو 2 سے 3 دن تک آئی سی یو میں منتقل کیا جائے گا.ہسپتال کے نائب صدر اجے کمار پانڈے نے بتایا کہ دلیپ کمار کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، مگر ان کی زیادہ عمر کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کرکے علاج کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کارڈیولاجسٹ ڈاکٹر نیتن گھوکل اور نیفرولاجسٹ ارون شاہ کی سربراہی میں قائم میڈیکل بورڈ 94 سالہ اداکار کے علاج کے لیے تعینات ہے۔
دلیپ کمار کو ناساز طبیعت کے باعث آئی سی یو منتقل کرنیکا فیصلہ
ممبئی: بالی و وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبیعت بہتر نہ ہو سکی جس کے باعث انہیںآئی سی یو میں منتقل کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔
06:49 PM, 7 Aug, 2017