پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون تیز

06:40 PM, 7 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

اوکاڑہ:  ڈی پی او    کی ہدایت پر  اوکاڑہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری، بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ،منشیات اور شراب برآمد کرکے 15افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کی خصوصی ہدایت پر اوکاڑہ نے کارروائی کرتے ہوئے ذیشان شوکت عرف گوشی ولد شوکت علی سکنہ نیو چوہدری کالونی اوکاڑہ سے پسٹل 30 بور، محمداعظم ولد احمد علی سکنہ 12/4-Lسے پسٹل30بور، محمدخالد ولد غفار علی سکنہ گرین ٹائون پاکپتن شریف سے پسٹل 30 بور، منیر احمد ولد محمدنواز سکنہ للی سے پسٹل 30 بور، محمدشفیع ولد عبدالعزیز سکنہ محلہ شیخوپورہ بصیرپورسے کاربین بارہ بور، عبدالمجید عرف شاعر ولد بلال سکنہ کھنگرانوالہ سے پسٹل 30  بو ر، توصیف احمد ولد نذیر احمد سکنہ ڈوآنہ سے رائفل7MM،آصف ولد نیاز سکنہ گرسہ داخلی چک ولی محمدسے پسٹل30بور، لطیف عرف سلیمی ولد ریاض احمد سکنہ 9/1-Lاختر آبادسے پسٹل30بور،تنزیل عرف روکی ولد نذر محمد سکنہ جھجھ کلاں سے کاربین بارہ بور اور محمدیٰسین ولد محمدحنیف سکنہ31/GD سے شراب دیسی20لیٹر   برآمد کر لی۔

مدثر عثمان ولد عثمان غنی سکنہ محلہ راٹھوانولہ حویلی لکھاسے شراب دیسی15لیٹر،  محمداشفاق ولد محمدرمضان سکنہ بصیرپور سے شراب دیسی25لیٹر،  ماہم علی ولد علی بہادر سکنہ چشتی شام دین سے چرس490گرام اور محمدجاوید ولدمحمدرفیق سکنہ اللہ دتہ کوٹ حجرہ سے چرس350گرام برآمد  کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں