جیل میں گزاری غربت یاد کر کے آنسو آجاتے ہیں، سنجے دت

05:59 PM, 7 Aug, 2017

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت کی زندگی مختلف تنازعات سے بھری پڑی ہے، کیرئیر کی ابتدا میں سنجے دت منشیات کے استعمال کے باعث خبروں کی زد میں رہے۔ بعد ازاں ممبئی دھماکہ کیس میں انہیں طویل مدت تک جیل کی ہوا کھانی پڑی جس سے ان کا کیرئیر متاثر ہوا اور انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک انٹرویو کے دوران سنجے دت نے جیل میں گزارے گئے دنوں کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے جیل میں بہت مشکل وقت دیکھا ہے جسے یاد کرکے آج بھی ان کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں، جب کہ جیل میں گزارے گئے دنوں میں انہوں نے بے تحاشہ غربت بھی دیکھی ہے۔

مزیدخبریں