ہنوئی: ویتنام میں سیلاب سے 26 ہلاکتیں اور 41 ملین ڈالر کا مالی نقصان ہوا ہے۔
پیر کو ویتنامی حکومت کی جانب سے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق ایک باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے ملک کا ایک بڑا حصہ شدید متاثر ہوا ہے جس سے940 ارب ڈونگ (41 ملین ڈالر ) کا مالی نقصان ہوا ہے جبکہ سیلاب سے متعلقہ واقعات میں 26 افراد ہلاک اور 15 لاپتہ ہوئے ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے۔
ویتنام کے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ادارے کے مطابق سیلاب سے چار صوبے شدید متاثر ہیں جہاں آبپاشی کا نظام اور فصلیں تباہ ہوئیں اور سڑکیں بہہ گئی۔