برلن:ہٹلرکو سیلوٹ نہیں کیا جا سکتا،ہر کوئی جان لے اگر ایسا ہوا تو سزا ملے گی برابر ملے گی۔دو چینی سیاحوں کو جرمنی کے شہر برلن میں پارلیمان کے باہر نازی طرز کا سلیوٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔ان چینی مردوں کے خلاف ممنوعہ تنظیم کی علامات استعمال کرنے کے الزام میں مجرمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فی الحال انھیں 500 یورو فی کس کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
جرمنی میں نفرت انگیز اظہار اور ہٹلر اور نازیوں سے متعلق علامات کے استعمال کے بارے میں سخت قوانین ہیں۔پولیس کے مطابق ان دو مردوں کو تین سال تک کی سزا اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔کٹر دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے کارکنوں پر بھی اسی قسم کے مقدمات چلائے جاتے ہیں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے خبررساں ادارے کوبتایا کہ یہ لوگ جرمنی سے جا سکتے ہیں اور اگر ان پر جرمانہ عائد کیا گیا تو ممکنہ طور پر ان کی ضمانت کی رقم سے وہ پورا ہو جائے گا۔ان سیاحوں کو جرمن پارلیمان کے باہر موبائل فون سے ایک دوسرے کی تصاویر لیتے دیکھا گیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔