اہم ریلی : سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نوازشریف کی گاڑی ڈرائیو کریں گے،ذرائع

01:35 PM, 7 Aug, 2017

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم کی لاہور آمد کے حوالے سے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں روٹ کا تعین کیا جارہاہے ۔ جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور آمد کو ممکن بنانے کے لیئے اقدامات کیے گئے ہیں ذرائع کا کہناہے کہ سابق ویراعظم نوازشریف کی گاڑی سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ڈرائیو کریں گے۔

واضح رہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق  سابق وزیر اعظم نوازشریف بدھ کے روز ڈی چوک سے ریلی کی قیادت کریں گے۔سابق وزیراعظم کے لیے بلٹ پروف کنٹینر تیار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم  میاں محمد نوازشریف سے وزیرداخلہ احسن اقبال کی پنجاب ہاؤس میں اہم  ملاقات ہوئی جس میں احسن اقبال نے سابق وزیر اعظم کو  لاہورروانگی سے متعلق سیکیورٹی امورپربریفنگ دی ۔

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے اسلام آباد اورراولپنڈی پولیس سے بھی تفصیلی سیکورٹی پلان آج شام تک طلب کرلیا۔وزیرداخلہ نے سیکورٹی پلان کوحتمی شکل دینے کےلیے کل اہم اجلاس بھی بلالیا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں