پی ٹی آئی نے 20رکنی اخلاقیات کمیٹی مسترد کردی

11:37 AM, 7 Aug, 2017

لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بنائی گئی 20 رکنی اخلاقیات کمیٹی کو مسترد کردیا۔ شفقت محمودکا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات پر کسی بھی غیر جانبدار تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی اخلاقی کمیٹی کو مسترد کرتی ہے،جس کا مقصد صرف عمران خان کو نشانہ بنانا لگتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات پر تحریک انصاف غیر جانبدار تحقیقات کے لیے تیار ہے، چاہتے ہیں سائنسی بنیادوں پر فرانزک ہو کیونکہ یہ الزامات جھوٹے ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کے لیے سرکاری مشینری کو استعمال کیا جارہا ہے، پٹواریوں اور پولیس کو استعمال کرکے عملا سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کی جارہی ہے.

ن لیگ اگر عوام میں مقبول ہے تو مینار پاکستان یا پریڈ گراونڈ میں جلسہ کرکے دکھائے۔پی ٹی آئی رہنما نے پیپلزپارٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نہ تین میں ہیں نہ تیرہ میں، جس کا والد آصف زرداری ہو وہ کس منہ سے کرپشن کی بات کرتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں