طلاق کے بعد فریال مخدوم کی پہلی سیلفی نے عامر خان کی عقل ٹھکانےلگا دی

11:34 AM, 7 Aug, 2017

لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم میں علیحدگی ہو چکی ، جس کے بعد فریال مخدوم نے خوب بن ٹھن کر سوشل میڈیا پر اپنی پہلی سیلفی پوسٹ کردی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’ ہمیشہ اپنا سر اونچا رکھو‘۔
تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان اورا ن کی سابق اہلیہ کی سوشل میڈیا پر طلاق ہو چکی ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں اسی جوڑے کے چرچے ہیں۔ عامر خان نے سنگین الزامات لگا کر اہلیہ کو طلاق دی تو اہلیہ نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا لیکن بعد میں فریال نے اپنے تمام ٹویٹس ڈیلیٹ کرکے سنیپ چیٹ پر پیغام دیا کہ ان کے اکاﺅنٹس ہیک ہوگئے تھے.

جس کے بعد عامر خان نے ویڈیو پیغام میں سب کچھ واضح کردیا۔اہل خانہ اور دوست احباب کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں تو فریال مخدوم نے بھی خاموشی اختیار کرلی اور اسی خاموشی میں خوب بن ٹھن کر انسٹا گرام پر طلاق کے بعد اپنی پہلی سیلفی پوسٹ کی۔ فریال نے اس سیلفی کے ساتھ لکھا ” ہمیشہ اپنا سر اونچا رکھو“ ۔ اب ان کا یہ لکھنے کا کیا مقصد تھا یہ تو وہ اور عامر خان ہی خوب جانتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں