چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان کا بھی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ سے معاہدہ ہوگیا 

10:53 AM, 7 Aug, 2017

ڈھاکہ :پاکستان میں سیکورٹی خدشات بنا کر دورہ نہ کرنے والے بنگلہ دیش نے اپنی کرکٹ لیگ پاکستانی کھلاڑیوں سے سجا لی  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹار کرکٹرز شعیب ملک ، حسن علی کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان کا بھی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ سے معاہدہ ہوگیا ۔

چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان کا بھی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ سے معاہدہ ہوگیا ہے اور وہ لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے ۔واضح رہے کہ میلا وکٹورینز اس سے قبل فاسٹ باولر حسن علی سے بھی معاہدہ کر چکی ہے ۔

جبکہ بی پی ایل میں شعیب ملک اور عمران خان جونئیر بھی وکٹورینز کی جانب سے ہی کھیلیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں