روشلم :اسرائیل بھی عرب ممالک کی راہ پر چل پڑا ، قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ پر بندش لگانے کی ہر ممکن کوشش کو تیاراسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامن نیتن یاہو نے چینل پر 'اشتعال انگیزی' کا الزام عائد کر دیا۔
اسرائیل ملک کے اندر الجزیرہ کے دفاتر بند کرنا اور اس کے صحافیوں کے کاغذات منسوخ کرنے کا خواہش مند ہے۔اسرائیلی وزیرِ اطلاعات کا الزام ہے کہ الجزیرہ دہشت گردی کی معاونت کرتا ہے لہذا کے انگریزی اور عربی دونوں چینل بند کر دیے جائیں ۔
کیبل والوں نے نیٹ ورک کو بند کرنے سے اتفاق کر لیا ہے تاہم بیت المقدس میں واقع الجزیرہ کے دفتر کو بند کرنے کے لیے مزید قانون سازی کی ضرورت ہے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نے جولائی میں عہد کیا تھا کہ وہ الجزیرہ کو ملک بدر کر کے رہیں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔