کاؤنٹی کرکٹ میں محمد عامر کی تباہ کن باؤلنگ کے چرچے

09:53 AM, 7 Aug, 2017

لیڈز: انگلش کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں برطانوی کرکٹ کلب ایسکس کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ باولرمحمد عامر نے یارکشائر کے خلاف تباہ کن باولنگ کا مظاہر ہ کردیا۔
فاسٹ باولر کی شاندار گیند بازی کی بدولت پہلی اننگز میں یارکشائر کی پوری ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ایڈم لیتھ 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تین بیٹسمین بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، صرف 2 بلے باز ہی ڈبل فیگرز میں داخل ہو سکے۔

محمد عامر نے 11.2 اوورز میں 18 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جیمی پورٹر نے 3 اور روی بوپارا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ایسکس نے جوابی اننگز میں 4 وکٹ پر 99 رنز بنا لیے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں