حافظ نعیم الرحمٰن کا حکومت کو 15 اپریل تک مطالبات پورے نہ کرنے پر اسلام آباد جانے کا اعلان

08:37 PM, 7 Apr, 2025

لاہور:  جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کسان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو سخت تنبیہ کی ہے کہ اگر 15 اپریل تک کسانوں کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو جماعت اسلامی لاہور میں احتجاج کرے گی اور اس کے بعد اسلام آباد کا رخ کیا جائے گا۔ اگر دھرنا دینا پڑا تو وہ بھی دیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کے جھوٹے دعوے کسانوں کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتے اور نہ ہی اشرافیہ کو معیشت کا درست اندازہ ہے۔ انہوں نے حکومتی مافیا پر الزام عائد کیا کہ وہ مہنگی چینی فروخت کرکے اربوں روپے کما رہے ہیں، جبکہ کسانوں کے پیسے واپس نہیں کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو گندم کے نرخ 4 ہزار روپے فی من پر مقرر کرنے چاہیے اور عوام کو سستی روٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہ مسئلہ جماعت اسلامی یا کسی ایک جماعت کا نہیں، بلکہ پورے پاکستان کا ہے۔

مزیدخبریں