پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 8,000 پوائنٹس کی کمی کے بعد 50 فیصد ریکوری، انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار پر پہنچ گیا

03:44 PM, 7 Apr, 2025

کراچی :پاکستان سٹاک مارکیٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کے اثرات کے نتیجے میں شدید مندی دیکھنے کو ملی، جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 8,000 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ تاہم، اس کے بعد مارکیٹ میں 50 فیصد ریکوری ہوئی اور 100 انڈیکس 3,600 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 15 ہزار پر پہنچ گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے مندی کا رجحان تھا، جس کے دوران 100 انڈیکس میں ایک دن میں 6,000 پوائنٹس تک کی کمی آئی۔ تاہم، کاروبار دوبارہ شروع ہونے کے بعد مارکیٹ میں معمولی بہتری آئی، اور انڈیکس میں کمی کی سطح کم ہو کر 1 لاکھ 15 ہزار کی حد تک پہنچ گئی۔

یہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2020 کے بعد کی سب سے بڑی مندی قرار دی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ اس شدید مندی کے بعد کاروبار 45 منٹ کے لیے روک دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں