دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے، عدالت کا نہیں: سپریم کورٹ

03:34 PM, 7 Apr, 2025

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ دہشتگردی کو کنٹرول کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے، عدالت کا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت اگر یہ سوچنے لگے کہ فیصلے سے دہشتگردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی۔

سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کے سامنے دلائل دیے کہ فوجی عدالتیں آئین کی کس شق کے تحت کام کر رہی ہیں۔ جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ اگر فوجی عدالتیں آرٹیکل 175 کے دائرہ کار میں نہیں آتیں تو پھر یہ کس آئینی شق کے تحت ہیں؟

خواجہ حارث نے جواب میں کہا کہ کورٹ مارشل سے متعلق کئی عدالتی فیصلے موجود ہیں اور عدالت صرف یہ دیکھے گی کہ ٹرائل آئین کے مطابق ہو رہا ہے یا نہیں۔

آئینی بینچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں