افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری

افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری

پشاور: ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ کے مطابق، 1 اپریل سے اب تک 1355 افغان مہاجرین کو طورخم کے راستے افغانستان ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ اتوار کو 876 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجا گیا۔

پنجاب سے بھی اتوار کو 1047 افغان شہریوں کو حراست میں لے کر خیبرپختونخوا روانہ کیا گیا، جہاں انہیں طورخم سے افغانستان بھیجا جائے گا۔

 حکام کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

یہ کارروائی پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے اور ملک کی داخلی سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔