سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی عمرہ زائرین کو اہم ہدایت

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی عمرہ زائرین کو اہم ہدایت

ریاض :سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو دوران طواف حجر اسود کے قریب زیادہ دیر تک رکنے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ حجر اسود کے قریب رک کر طواف کرنے والے بعض زائرین دوسروں کے لیے رکاوٹ پیدا کر دیتے ہیں جس سے رش میں اضافہ ہوتا ہے اور دیگر زائرین کو پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔

وزارت نے عمرہ زائرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حجر اسود کے قریب کھڑے ہو کر طواف کے راستے میں رکاوٹ نہ ڈالیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ طواف میں شامل تمام زائرین کو آسانی ہو۔ اس سے تمام زائرین ذہنی سکون سے طواف مکمل کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب نے حج سیزن کے دوران 14 ممالک بشمول پاکستان پر عارضی ویزا پابندیاں عائد کی ہیں۔ پابندیاں عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر عائد کی گئی ہیں، اور یہ پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہو سکتی ہیں۔